ہندوستان

بہارمیں قتل اور لوٹ مار جیسے سنگین جرائم میں اضافہ ہورہاہے،تارکین وطن کیلئے روزگاربہارمیں این ڈی اے کی اولین ترجیح ہونی چاہئے: چراغ پاسوان

پٹنہ:6؍جون(بی این ایس)
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ریاست میں حکمران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے لئے ملک بھر سے بہار واپس آنے والے تارکین وطن کے لئے روزگار اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ نتیش کمار کی زیر قیادت حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے کچھ تبصروں کے بارے میں پوچھے جانے پر پاسوان نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی وزیر اعلی نتیش کمار کے ارادوں پر شبہ نہیں کیا، لیکن کچھ کوتاہیاں بھی ہیں، جنہیں انہوں نے ایک ایماندار حلیف کے طور پراجاگرکیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نتیش جی جنگل راج کے متبادل کے طور پر ابھرے اور وہ ’وکاس پرش‘ کے نام سے مشہور ہوئے لیکن ہاں، اس میں کچھ نقائص بھی ہیں، میں الزامات عائد نہیں کررہا ہوںبلکہ ایک ایماندار حلیف کی حیثیت سے میں بہتری لانے کی تجویزپیش کر رہا ہوں۔پاسوان نے کہا کہ بہار حکومت کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے تارکین وطن بحران کا سامنا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker