Baseerat Online News Portal

اترپردیش اور ہریانہ سے متصل دہلی کی سرحدیں پیر سے کھولی جائیں گی: کیجریوال

نئی دہلی،07؍ جون ( بی این ایس )
چیف منسٹر اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ اترپردیش اور ہریانہ سے متصل دہلی کی سرحدیں پیر سے کھول دی جائیں گی اور مرکزی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے افراد ہی مرکز کے تحت چلنے والے اسپتالوں کے علاوہ دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہی علاج کرواسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکز کے ہدایات کے مطابق دہلی میں مالز، ریستوراں اور مذہبی مقامات کھلیں گے تو ہوٹل اور ہال بند رہیں گے کیونکہ آنے والے وقت میں دہلی حکومت کو انہیں اسپتالوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔کجریوال نے بتایاکہ 90 فیصد سے زیادہ لوگ چاہتے ہیں کہ قومی دارالحکومت کے عوام کورونا وائرس کے وبا کے دوران دہلی کے اسپتالوں میں علاج کروائیں۔اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی کے سرکاری اور نجی اسپتال صرف قومی دارالحکومت کے لوگوں کا علاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے شہروں کے لوگ مخصوص آپریشنوں کے لئے دہلی آئیں تو ان کا علاج نجی اسپتالوں میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہاکہ اس وقت کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے دہلی کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔اترپردیش اور ہریانہ سے متصل دہلی کی سرحدیں کل کھلیں گی۔

You might also like