Baseerat Online News Portal

دارالعلوم اسراریہ کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کا سلسلہ جاری،اہل خیر حضرات سےخصوصی تعاون کی اپیل

کولکاتہ:10؍جون (پریس ریلیز)کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے ساتھ مغربی بنگال میں امپھان طوفان کی وجہ سے بھی بہت زیادہ تباہی وبربادی ہوئی ہے۔ بہت سے مکانات منہدم ہوگئے اور کئی گھروں کی البیسٹر و ٹین کی چھتیں طوفان میں تباہ ہو گئی ہیں۔خاص کرچوبیس پرگنہ سنتوش پور کے علاقے میں رہنے والی مسلم آبادی سخت پریشانیوں سے دوچار ہے اور یہاں کے مسلمانوں کے پاس سر چھپانے اور کھانے پینے کے انتظامات کے پیش نظر ایسے نازک موقعے پر دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کی جانب سے علاقے کے ضرورت مندوں کے درمیان راشن اور اشیائے خورد ونوش تقسیم کی جا رہی ہے مدرسے کی جانب سے رمضان کے موقع سے افطار کٹس،عید کے موقع اور عید کے بعد طوفان متاثرین فیملیز کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر بیوہ سمیرا خاتون نے کہاکہ ایسے وقت میں جبکہ لوگ لاک ڈاؤن اور طوفان کی وجہ سے علاقے میں مصیبت زدہ خاندان بہت زیادہ پریشان ہیں اور بے شمار لوگ دانے دانے کو محتاج ہیں ایسے میں دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے ذمے داران نے جہاں طوفان سے مدرسہ کو بھی بہت نقصان پہنچان اورلاک ڈاؤن میں پھنسے طلباء کی فکر کی وہیں آگے بڑھ کر علاقے کےدیگر متاثرین کی مدد کی ہے اور ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا ہے جو یقیناً لائق تحسین و قابل قدر ہے اور ہم لوگ مدرسہ کے ذمہ داروں کے ساتھ معاون حضرات کےشکرگذار ہیں۔ واضح رہے کہ مدرسہ کی جانب سے جہاں لاک ڈاؤن میں پھنسے طلبہ و اساتذہ کے قیام و طعام کا انتظام کیا جارہاہے وہیں غریبوں کے درمیان راشن تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے تمام اہل خیر مسلمانوں سے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے۔ آپ اپنی مددکی رقم براہ راست مدرسہ کے اکاؤنٹ میں بھیج سکتے ہیں۔مدرسہ کا اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ہے۔اکاؤنٹ نمبر 31695319413، آئی ایف ایس کوڈ، SBIN0012346۔رقم ٹرانسفر کرنے کے بعد اس نمبر 8777218454پر اطلاع فرمادیں تاکہ رسیدبھیجی جاسکے۔

You might also like