Baseerat Online News Portal

ہاں ،چین نے کیاہے قبضہ! لداخ سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جام یانگ سیرنگ کا راہل گاندھی کو جواب

نئی دہلی،19جون(بی این ایس )
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے لداخ میں چینی دراندازی کے بارے میں ٹویٹر پر سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا چین نے ہندوستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے؟ لداخ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جام یانگ سیرنگ نامیگل نے راہل کو جواب دیا ہے۔ نامیگل نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہاں، چین نے ان علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے وہ فہرست دی جوان کے مطابق کانگریس کے دور میں گنوادی گئی۔ اس میں اکسائی چن سے لے کر پنگانک اور وادی چبجی وادی، دوم چیلے جیسے علاقوں کی مثال دی ہے۔نامیگل نے اپنے ٹویٹ میں دو تصاویر پوسٹ کی۔ ایک میں اس کا جواب تھا اور دوسرے میں وادی دیم چوک کی تصویر۔ ان کا دعوی ہے کہ کانگریس کے دور میں چین نے ان علاقوں پر قبضہ کرلیا۔نامیگل کے ٹویٹ کے فورا بعد ہی راہل گاندھی نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ اس بار انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھاکہ لداخ میں چینیوں نے داخل ہوکر ہماری سرزمین پر قبضہ کیا۔ ادھر وزیر اعظم بالکل خاموش ہیں اور وہ منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔ راہل گاندھی سمیت بہت سے کانگریس قائدین نے چینی جارحیت کے لئے حکومت کو مستقل نشانہ بنایا ہے۔

You might also like