ہندوستان

اردو یونیورسٹی ریگولر کورسس میں داخلے جاری‘ آخری تاریخ میں 20 جون تک توسیع،اردو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ تنظیموں کی جانب سے رہبری کی مہم جاری

حیدرآباد:10؍جون(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس لکھنو و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔انٹرنس کی اساس پر داخلے کے کورسز درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 20 جون تک توسیع کی گئی ہے جبکہ میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کی آخری تاریخ 10 اگست ہے۔ماہانہ آٹھ ہزارروپئے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ ہاسپٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔بس پاس بھی طلبہ کوحاصل ہے۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں Ph.d پی ایچ ڈی اردو،نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، انگریزی، ہندی، عربی ، فارسی، مطالعات ترجمہ،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات،صحافت و ترسیل عامہ، مینجمنٹ،کامرس،ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) )اور پیشہ ورانہ ڈپلوما ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ) و نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔ تمام کورسس کا ذریعہ تعلیم اور امتحان صرف اردو ہے۔مانومیں داخلے سے متعلق مزید معلومات کے لیے آزاد نیشنل اسٹوڈنس اسوسی ایشن(ANSA) کے ممبران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ANSA کے ممبران ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام شعبوں سے ایک ایک رضاکارمتعین کیاہے جو داخلہ لینے والے طلبہ کو ہر قدم پر رہنمائی کررہے ہیں، یونیورسٹی کے متحرک اور فعال طلبہ و اسکالرس کے یہ نمبرات ہیں جن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اسکول برائے سائنسی علوم کیلئے عالیہ کوثر 9515283202،اسکول برائے السنہ لسانیات و ہندوستانیات کے لیے اظہار احمد 8383997258،اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت کے لیے شعبہ صحافت کے طالب علم سب نواز احمد7737280758، اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے لیے محمدمنہاج 6303751204،اسکول برائے کامرس و تجارتی انتظامیہ کیلئے سیدہ عالم 9381890802،اسکول برائے تعلیم و تربیت کیلئے اسعداللہ 8109974294،اسکول برائے ٹکنالوجی کیلئے نوشاد عالم 8019752084، اورآئی آئی ٹی و ڈپلوما کے لیے وضاحت علی 7281815186، پی ایچ ڈی سے متعلق جانکاری کیلئے محمد زاہد اقبال 9052335438، اور پی ایچ ڈی تعلیم وتربیت کے لیے ثاقب سحرامانی 9821252832 سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔ طلبہ اسوسی ایشن ANSA داخلہ کے خواہشمند طلبہ کی رہبری کیلئے ہمیشہ تیار ہے،ANSAسے جڑے مذکورہ تمام طلبہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔کالجوں کے ذمہ داروں سے گذارش ہے وہ صرف یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبہ یا صرف یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے ہی ربط کریں۔خواہشمند حضرات بلاجھجک ان نمبر ات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker