Baseerat Online News Portal

اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں 17 فلسطینی گرفتار

آن لائن نیوزڈیسک
قابض صہیونی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران سالم عیسیٰ رشایدہ، ان کے بیٹے شاھر، امیرمراد طقاقہ، جبریل نسیم طقاطقہ اور عیسیٰ عیاد الھریمی کوحراست میں لیا۔ ان کی عمریں 16 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں الامعری کیمپ سے 20 سالہ مصطیٰ عبدالکریم ابو شاویش، محمد رمضان جاد الحق اور محمد احمد جاد الحق کو حراست میں لیا گیا۔قلقیلیہ شہر سے 26 سالہ زکریا شبیطہ اور 20 سالہ احمد خالد بدوان کو حراست میں لے لیا گیا۔قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے العیساویہ سے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت ایاس حسین عبید، یزن عید عبید، منتصر ناصر سبتہ، نصر درویش، احمد التوتنحی، حسین شادی عبید  کے ناموں سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر تلاشی کے دوران 47 سالہ زیاد اخضیرت نامی ایک شہری کو گرفتار کیا گیا۔

You might also like