Baseerat Online News Portal

سی ایم ادھو نے کہا :قانون توڑا تو بڑھ سکتا ہے لاک ڈاؤن ،اب 48 گھنٹوں میں مہلوکین سے متعلق معلومات آن لائن ملے گی

ممبئی:11؍ جون ( بی این ایس )
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے پابندیوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوگ پابندیوں کا احترام نہیں کرتے ہیں تو ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ انتباہ اس خبر کے بعد کیا جب انہیں اطلاع ملی تھی کہ بسوں میں چڑھنے کو لے کر سوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مرکز سے لوکل ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہت سے لوگ لاک ڈائون کی وجہ سے ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے سے قاصر ہیں۔ اگر یہ ایسا ہی چلتا رہا تو لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ لوگ حکومت کے اصولوں پر عمل کریں گے کیونکہ وہ ان کے مفاد میں ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مہاراشٹر میں 3254 نئے کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں ۔ مریضوں کی تعداد 94041 ہو گئی ۔ 149 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 3438 ہوگئی۔ بی ایم سی کمشنر آئی ایس چاہل نے کہا کہ اگلے 10 دنوں میں ممبئی کو 300 اضافی آئی سی یو بیڈ ملیں گے۔ ممبئی میں ڈیش بورڈ پر 1000 آئی سی یو بیڈ ہیں۔ ان میں 300 بیڈ زکا اضافہ ہوجائے گا۔

You might also like