Baseerat Online News Portal

بی جے پی اور آپ نے دہلی کوبربادکردیا، صورت حال بے قابو کا:نگریس

نئی دہلی: 11 جون (بی این ایس )
دہلی میں کورونا وائرس کے بحران سے متعلقہ صورتحال پر قابو پانے کا دعوے کرتے ہوئے جمعرات کو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی (آپ) پرکانگریس نے نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس بڑے بحران کے دوران انہوں نے مل کر دہلی کو برباد کردیا ہے۔پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بھی کہا کہ قومی دارالحکومت میں صحت کی ہنگامی صورت حال ہے اور اس طرح مرکز اور اروند کجریوال حکومت دونوں کو اسپتالوں میں بستروں، وینٹی لیٹرز اور جانچ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے۔ سینئر کانگریسی لیڈر اجے ماکن کی جانب سے قومی انسانی حقوق کمیشن کے سامنے دہلی کی صورت حال سے متعلقہ دائر درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اور آپ نے مل کر کووڈ کے دوران دہلی کو بدانتظامی کی مثال بنادیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ بدھ کے روز دہلی میں کووڈ 19 کے 1501 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہی اس وبا کے واقعات بڑھ کر 32000 ہو گئے ہیں۔ اس وائرس میں اب تک 984 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سنگھوی نے کہاکہ آج تک اسپتالوں میں بستر دستیاب نہیں ہیں۔ مناسب سطح پر کووڈ کی جانچ نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاشوں کی آخری رسومات کے لئے ایک قطار موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسپتالوں کے بستروں کا 70 فی صد کوڈ مریضوں کے لئے مختص کیا جائے کیونکہ خود دہلی حکومت کہہ رہی ہے کہ اس ماہ اور جولائی میں معاملات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔اگر معاملات بڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جانچ کو محدود کرکے صورتحال سے انکار کریں۔ بہت سے لیب میں ٹیسٹ نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے زیادہ خطرہ ہے۔

You might also like