Baseerat Online News Portal

مذہب کے نام پر معاشرے کو تقسیم کرنے والے خود کو محب وطن کہتے ہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی:12؍ جون (بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ہندو، مسلم اور سکھوں کو تقسیم کرکے ملک کی بنیادکو کمزور کرنے والے خود کو قوم پرست کہتے ہیں۔ سابق امریکی سفارتکار نکولس برنس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے بحران کے بعد اب نئے آئیڈیا کو جنم لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم درحقیقت ملک کو کمزور والا ہوتا ہے، لیکن تقسیم کرنے والے لوگ اسے ملک کی طاقت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ کانگریس کے رہنما نے دعوی کیاکہ جب آپ افریقی نژاد امریکیوں، میکسیکو اور دیگرلوگوں کو تقسیم کرتے ہیں ، اسی طرح ہندوستان میں ہندو اور مسلم اور سکھ تقسیم کوتقسیم کرتے ہیں۔ایسے میں آپ ملک کی بنیاد کو کمزور کررہے ہیں۔ لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو قوم پرست کہتے ہیں درحقیقت وہ ملک کی بنیاد کو کمزور کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں سو فیصد پر امید ہوں کیونکہ میں اپنے ملک کے ڈی این اے کو سمجھتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ ہزاروں سالوں سے میرے ملک کا ڈی این اے ایک قسم کا ہے اور اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ہاں ہم ایک خراب دور سے گزر رہے ہیں۔ میںکورونا کے بعد نئے خیالات اور نئے طریقے کو ابھرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

You might also like