Baseerat Online News Portal

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے محافظ پانچ ماہ کی پابندی عائد کر دی

آن لائن نیوزڈیسک
قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عصام نجیب کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پانچ ماہ کی پابندی عائد  کردی۔اسرائیلی پولیس نے نجیب کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا تھا جب انہوں نے اسرائیلی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمان عبادت گزاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ دروزے کو کھول دیا تھا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے نجیب پر گذشتہ کچھ عرصے سے متعدد بار گرفتار، تشدد ، تفتیش اور  مسجد اقصی اور مقبوضہ بی المقدس میں داخل ہونے پر پابندیاں عائد ہوےی رہتی ہیں۔اسرائیلی حکام نے حال ہی میں فلسطینی نمازیوں ، کارکنوں اور اوقاف کے ملازمین کے خلاف داخلے پر درجنوں پابندی عائد کی ہیں۔

You might also like