Baseerat Online News Portal

راہل نے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے پر حکومت کو نشانہ بنایا

نئی دہلی:13؍ جون (بی این ایس )
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بار بار ایک ہی کام کرکے الگ نتائج کی توقع کرنا بے وقوفی ہے۔ انہوں نے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ بار بار ایک ہی کام کرنا اور پھر الگ نتائج کی توقع کرنا بے وقو فی ہے۔کانگریس کے رہنما نے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے سے متعلق ایک گراف بھی شیئر کیا۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک دن ریکارڈ 11.458 معاملے سامنے آنے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور اس سے 386 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8.884 ہوگئی ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس کے معاملات میں دنیا کا چوتھا متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

You might also like