Baseerat Online News Portal

حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے کیسزبڑھے ہیں:ادھیررنجن چودھری

نئی دہلی13جون(بی این ایس )
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈرادھیررنجن چودھری نے مرکزی حکومت پر لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے غیر پیشہ ورانہ حکمت عملی اپنانے کا الزام عائد کیا اور کہاہے کہ اسی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا ہے۔ کیسزبڑھ گئے ہیں۔چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بحران کو محسوس کرنے کے لیے خیالی دنیاسے حقیقی ہندوستان آنے کوکہاہے ۔ان کا یہ بیان ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعدادتین لاکھ کوعبور کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ چودھری نے ٹویٹ کیاہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے کی طرح ، اس سے نکلنے کے لیے بھی غیر پیشہ ورانہ حکمت عملی اپنائی گئی ، جوخطرناک ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ملک میں کورونا وائرس کے معاملات تشویشناک مقام پر پہنچ گئے ، جو دنیا میں پہلی پوزیشن کی طرف گامزن ہیں۔ نریندر مودی جی خیالی دنیا سے حقیقی ہندوستان میں آئیے۔

You might also like