Baseerat Online News Portal

مہاراشٹر:کانگریسی لیڈران کی ادھوٹھاکرے سے ملاقات آج

ممبئی 14جون(بی این ایس )
مہاراشٹرا میں شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کی مہا وکاس اگھاڑی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہاہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایاہے کہ کانگریس لیڈر پیر کے روز مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ کانگریسی لیڈران قانون ساز کونسل کی 12 خالی نشستوں پر ناراض ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ کانگریس پارٹی تینوں پارٹیوں کے مابین نشستوں کااختصاص چاہتی ہے۔ فی الحال ، شیو سینا کے کھاتے میں پانچ ، این سی پی کی 4 اور کانگریس کے کھاتے میں تین نشستوں کی بات ہے۔ اشوک چوہان نے کہاہے کہ اس معاملے کو میٹنگ میں حل کیاجائے گا۔

You might also like