Baseerat Online News Portal

تکبرجہالت سے زیادہ خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی15جون(بی این ایس )
سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے پربالواسطہ طورپرحکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ہندوستان میں لاک ڈائون ناکام ہوا۔اورتکبرجہالت سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے عظیم سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اس لاک ڈاؤن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جہالت سے زیادہ خطرناک واحدچیزتکبرہے۔کانگریس کے لیڈرنے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کوروناوائرس کے معاملات میں اضافے سے متعلق ایک گراف بھی شیئرکیاہے۔وزارت صحت کے مطابق بھارت میں لگاتارتیسرے دن کورونا وائرس کے انفیکشن کے 11000 سے زیادہ کیسز ہوئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ امریکہ ، برازیل اور روس کے بعد ، بھارت کورونا وائرس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

You might also like