Baseerat Online News Portal

صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے نیچے نئی سرنگ کی تعمیر

آن لائن نیوزڈیسک
انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ “ہل ٹاپ یوتھ”  کی  جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں مسجد اقصیٰ اور اسکی مغربی دیوار کے نیچے بنائی گئی ایک سرنگ کو دکھایا گیا ہے جسے جولائی کے آغآز میں کھول دیا جائے گا۔ ہل ٹاپ یوتھ نے ٹنل کے بارے میں بنائی گئی ویڈیو کو اپنی ویب سائٹ پر چند منٹوں کے لیے شائع کرنے کے بعد وہاں سے ہٹا دیا۔ویڈیو میں صہیونی آبادکاروں کو سرنگ کھودتے اور وہاں سے  خوشی سے مٹی اور پتھر اٹھاتے اور کھودنے والے اوزاروں کو استعمال کرتے اور تصاویر بناتے  دکھایا گیا ہے۔مقامی ذرائع  کے مطابق جس نے ویڈیو دیکھی سرنگ مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے خاص طور پر مراکشی دروازے ، اسکی مغربی دیوار ، کمپاؤنڈ کی جنوبی دیوار پر واقع اموی محلات کے علاقے اور مروانی نماز ہال کے ٹرپل دروازے پر ہے۔

You might also like