Baseerat Online News Portal

میڈیاحکومت کی بجائے فوج کوذمے دارکیوں بتارہاہے،راہل گاندھی کاوزیردفاع سے سوال

نئی دہلی17جون(بی این ایس )
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ٹویٹ کو ریٹویٹ کرکے نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اگر وزیردفاع فوجیوں کی جان جانے پر دکھی ہیں تو ان سوالوں کے جواب دیں۔ راہل گاندھی نے وزیر دفاع سے سوال کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ اگرآپ کو اتنا درد محسوس ہوتا ہے تو مجھے بتائیں۔ اپنے ٹویٹ میں چین کا نام نہ لے کر ہندوستانی فوج کو کیوں ذلیل کریں؟دو دن بعد کیوں اظہارتعزیت کیاجارہا ہے؟ جب ایک طرف فوجی شہید ہورہے تھے تو ریلی سے خطاب کیوں ہورہا تھا؟،میڈیا کے توسط سے وہ اس واقعے کے لیے ہندوستانی فوج کو کیوں ذمے دارقراردیاجارہاہے ،سرکارپرالزام کیوں نہیں،اورفوج پر الزام تراشی کیوں ہورہی ہے ؟ میڈیا حکومت کوگھیرنے کی بجائے فوج کو کیوں ذمہ دار ٹھہرارہا ہے؟

You might also like