Baseerat Online News Portal

یوپی : کانگریس کے ریاستی صدر اجے للو جیل سے باہر، مزدوروں کیلئے ایک بار نہیں ہزار بار جیل جانے کیلئے تیار ہوں : اجے للو

لکھنؤ:18؍جون ( بی این ایس )
یوپی کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو 27 دن تک جیل میں رہنے کے بعد بدھ کی شام کو ضمانت پر رہا ہوئے ، جمعرات کو جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی غریب مخالف ذہنیت صاف ہوگئی ہے۔ مزدوروں کے لئے پہل کرنے اور ا ن مزدوروں کے تحفظ کی پاداش میں جیل بھیجا گیا، جعلی مقدمات درج کئے گئے ہیں ،لیکن بی جے پی ملک دشمن،غریب اور مزدور مخالف پالیسیاں اور آمریت کیخلاف ہماری جدو جہد مسلسل جاری رہے گی ۔ریاستی صدر اجے کمار لالو مزدوروں کو دی جانے والی بسوں کی فہرست میں مبینہ جعلسازی اور دھرنوں کو روکنے کے الزام میں 20 مئی سے جیل میں تھے۔ ان کی رہائی کے بعد جمعرات کے روز پارٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیدل چلنے والے تارکین وطن مہاجر مزدوروں کے لئے بسیں چلانے کی اجازت طلب کی ، لیکن حکومت نے ا س تعلق سے ناقص ذہنیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ :’ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بھول گئی ہے کہ ہم نے انگریز کا مقابلہ کیا ہے، آپ جیسے ڈکٹیٹر ، غریب مخالف اور متکبر ہمیں انسانیت کی خدمت سے باز نہیں رکھ سکے گا۔کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی ضمانت منگل کے روز الٰہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ سے منظور ہوگئی۔ للو کو لکھنؤ پولیس نے 21 مئی کو آگرہ سے گرفتار کیا تھا، اس وقت سے وہ جیل میں تھے۔ ضمانت ملنے کے بعد اب وہ بدھ کی شام جیل سے باہر آئے ۔ للو نے فتح پور سیکر ی اور آگرہ میںلاک ڈاؤن کے دوران احتجاج کیاتھا۔

You might also like