مسلم دنیا

مشرق وسطیٰ میں سعودی خواتین سب سے زیادہ مالدار

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی خواتین مشرق وسطیٰ کی مالدار ترین خواتین ہیں جن کی دولت کی مقدار 225 ارب ڈالر ہے۔یہ بات امریکی ادارے بوسٹن گروپ نے دنیا کی مالدار خواتین کا سروے کرتے ہوئے کہی ہے۔
میڈیارپوٹ کے مطابق امریکی ادارے نے کہا ہے کہ ’مڈل ایسٹ میں مالدار خواتین کی فہرست میں سعودی خواتین کے بعد اماراتی خواتین ہیں جن کی دولت کی مقدار ایک سو ارب ڈالر ہے۔‘’آئندہ چند برسوں میں سعودی خواتین کی دولت میں پانچ فیصد اضافے کا امکان ہے۔‘
’مشرق وسطیٰ میں خواتین کی دولت کی مقدار 800 ارب ڈالر ہے، یہ خطے کی مجموعی دولت کا 13 فیصد حصہ ہے جس کی مقدار چھ ٹرلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔‘رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں خواتین کی ملکیت میں دولت کی مقدار ایک ٹرلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔‘ماہرین نے کہا ہے کہ ’آئندہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب اور امارات میں مالدار خواتین کی فہرست میں مزید اضافہ ہوگا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker