Baseerat Online News Portal

اماراتی وزیرخارجہ صہیونیوں کے ساتھ دوستی کی لابنگ کررہا ہے:حماس

آن لائن نیوزڈیسک
حماس نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے جس میں انہوں نے امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کےقیام کی حمایت پر زور دیا ہے۔مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اماراتی وزیر انور قرقاش اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔ ان کی اسرائیل سے دوستی کی باتیں عرب ممالک کے متفقہ فیصلوں اور عرب لیگ کی قراردادوں کی صریح نفی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اماراتی وزیر کے بیان سے فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہوئی ہے۔ اس طرح کے بیانات سے اسرائیلی ریاست مظلوم فلسطینی قوم پرمظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں بالخصوص غرب اردن، القدس اور دوسرے علاقوں پر قبضے اور نسل پرستی کا موقع ملتا ہے۔

You might also like