Baseerat Online News Portal

وارڈ نمبر 65 اندھیری میں گھر گھر جاکے چیک ہو رہا ہے جسمانی درجئہ حرارت

ممبئی:20؍جون (انصاری حنان؍بی این ایس) خبر ممبئی کے اس علاقع کی ہے جو علاقہ شہر ممبئی میں کورونا وائرس سے شروعات میں ہی متاثر ہو گیا تھا ہماری مراد اندھیری مغرب سے ہے جی ہاں قارئین اندھیری ممبئی کا وہ علاقہ ہے جہاں کورونا وائرس سے متعلق شہر کے ابتدادائی معاملات سامنے آئے تھے لیکن آج علاقہ کی عوامالناس کے احطیات میں خاصہ فرق دیکھنے کو مل رہا یے جگہ جگہ ٹسٹنگ ریشو بڑھ رہا ہے جس سے نئے مریضوں کی شناخت جلد ممکن ہو گئی یے جس میں علاقہ کے پولس اہلکار، دیگر سرکاری حکام کے علاوہ ممبئی میونسیپل کارپوریشن وارڈ نمبر 65 کی کارپوریٹر الپا جادھو کی بڑی محنتیں ہیں اب تو عالم یہ ہے کہ الپا جادھو نے کچھ ٹیمیں ترتیب دی ہیں جو وارڈ کے الگ الگ مقام، گلیوں محلوں اور بلڈنگوں میں گھر گھر جاکر مقامی افراد کے جسم کی حرارت چیک کرکے نوٹ کر رہے ہیں جس سے یقیناً محکمہ صحت اور بی ایم سی کے کاموں میں کافی سہولت پیدا ہو گئی ہے دیکھا جائے تو یہ ایک اہم قدم یے جسے وارڈ کی کارپوریٹر الپا جادھو نے اٹھاہا ہے واضح ریے کہ الپا جادھو اندھیری ودھانسبھا کے سابق رکن اسمبلی اشوک جادھو کی دختر ہیں اور دونوں ہی کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے ہے انہیں وارڈ کے عوام الناس کی خاصی ہمایت حاصل یے اور انکے اس کام سے علاقہ کے عوام کافی خوش نظر آرہے ہیں ہم نے ایک خاندان سے بات کی تو ہمیں بتایا گیا “پہلے لوگ اس بیماری سے کافی سہمے ہوئے تھے اور ٹیسٹ کروانے کے تو نام سے بھی ڈر جاتے تھے لیکن اب اس گھر گھر والی مہیم سے پیشگی علامات ظاہر ہو جانے پر علاج بھی اچھے ڈھنگ سے ہو جاتا یے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس گھر گھر والی ٹیم میں تربیت یافتہ افراد ہیں جس کی وجہ سے ہمیں حکام کی جانب سے بہتر خدمات حاصل ہو رہی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وبا جلد از جلد ہمارے علاقہ اور ملک سے ختم ہو جائے گی۔‘‘

You might also like