مسلم دنیا

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے
اسلام آباد۔ ۲۰/جون: موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین اور جامعہ بنوریہ کراچی ٹاون کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker