مسلم دنیا

سات جولائی سے سیاحوں کودوبئی آنے کی اجازت ہوگی

آن لائن نیوزڈیسک
دبئی سات جولائی سے غیر ملکی سیاح کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔عرب نیوز کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے اتوار کو بتایا کہ وہ غیرملکی جن کے پاس رہائشی ویزے ہیں ان کو 22 جون سے دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق آنے والے غیر ملکی شہری آتے وقت حال ہی میں کیے گئے کورونا وائرس کے نیگٹو ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے یا آتے ہی دبئی ایئرپورٹس پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔دبئی کے رہائشیوں کو 23 جون سے بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker