مسلم دنیا

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے محافظ اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا

آن لائن نیوزڈیسک
اسرائیلی پولیس نے اتوار کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کے علاقے باب الرحمہ سے پانچ خواتین اور مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عبدالکریم قاعود کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے قریبی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔پانچ فلسطینی خواتین کی شناخت شفاء أبو غالیۃ،  آیۃ أبو ناب، آیۃ معتوق ، مرام النتشۃ، ميار النتشۃ کے ناموں سے ہوئی جنہیں اسرائیلی پولیس نے تشدد کے بعد گرفتار کیا۔اس سے پہلے پولیس کی حفاظت میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ مسجد میں مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker