مسلم دنیا

درجنوں صہیونی آبادکاروں نے کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

آن لائن نیوزڈیسک
درجنوں صہیونی آبادکاروں نے  پولیس کے پہرے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔مقامی ذرائع کے مطابق 67 صہیونی آبادکاروں نے پولیس کے پہرے میں  گروپس کی صورت میں مسجد کے صحن کے چکر لگائے۔یہودی مذہبی ادارے کے 20 طلبا نے آبادکاروں کے ساتھ مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔ مسجد اقصیٰ کو یہودی آباد کاروں اور پولیس دستوں کی طرف سے بے حرمتی کے لیے  جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ صبح اور سہ پہر کے وقت روزانہ کھولا جاتا ہے۔اسرائیلی پولیس مراکشی دروازے کو جسے صہیونی آبادکار مسجد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں 10:30  منٹ پر بند کر دیتے ہیں اور اسی دروازے کو آبادکاروں کی شام کی رسومات کے لیے دوبارہ کھولا جاتا ہے۔مسجد میں صہیونی آبادکاروں کی موجودگی کے دوران مسلمان عبادت گزاروں پر مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور انکے شناختی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker