Baseerat Online News Portal

خلیجی ملکوں میں کورونا کے 72 فیصد متاثرین صحت یاب

آن لائن نیوزڈیسک
خلیجی ممالک کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جی سی سی ملکوں میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب پونے والوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ جمعے تک خلیجی ملکوں میں متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 152 تک پہنچ گئی- ان میں سے 303964 صحت یاب ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو شفایاب افراد کی تعداد 2589 رہی اور کل صحت یاب افراد کی تعداد 120471 ہوگئی۔ امارات الیوم کے مطابق امارات میں کورونا میں مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 35469 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر سلطنت عمان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 36034 اور شفایاب افراد کی کل تعداد 19482 ریکارڈ کی گئی ہے۔کویت میں کورونا وائرس سے کل متاثرین 43703 ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد 33969 تک پہنچ چکی ہے۔

You might also like