مسلم دنیا

غزہ میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

آن لائن نیوزڈیسک
اسرائیلی الحاق کے منصوبے کے خلاف سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے رفح ، غزہ کی جنوبی پٹی میں انسانی زنجیر بنائی۔
مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہرائے اورالحاق مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ مغربی کنارا اور وادی اردن فلسطینی سرزمین ہیں۔
اسرائیل آئندہ جولائی تک مغربی کنارے اور وادی اردن کو اپنے ساتھ ملانے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے خطے میں دو ریاستی حل کے منصوبے کو نقصان پہنچے گا۔
محققین کے مطابق ، مقبوضہ مغربی کنارے کے 30 فیصد سے زیادہ علاقے کو شامل کیا جائے گا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker