ہندوستان

مہاراشٹرمیں کوروناکے بڑھتے معاملات کےپیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 31؍جولائی تک توسیع

ممبئی: 29؍جون(بی این ایس)ملک میں کوروناکاقہرمسلسل جاری ہے۔بھارت میں اب تک 5؍لاکھ 48ہزارسے زائدلوگ کوروناسے متاثرہوچکے ہیںاور16؍ہزار400 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس دوران کوروناسے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرمیں کوروناکے بڑھتے معاملات کوپیش نظرلاک ڈاؤن کی مدت میں 31؍جولائی تک کی توسیع کردی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں ضروری اشیاء کی دوکانیں کھلی رہیں گی۔مشن بیگین اگین کے سرکارکی طرف سے جاری رہنماہدایات کے مطابق ممبئی اوراس کے اطراف کے علاقوں میں غیرضروری سرگرمیوں پرپابندی ہونی چاہئے۔اس کے ساتھ ساتھ بازاروں میں آڈایون کی موجودہ صورتحال بھی برقراررہے گی۔اس کے ساتھ لاک ڈاؤن میں چھوٹ کی بھی پرانی صورت حال ہی نافذرہے گی۔ہدایات کے مطابق محدودافرادکے ساتھ ہی دفاترکھلیں گے۔
اس دوران سبھی ضروری دوکانیں،ضروری اورغیرضروری سامانوں کے لئے ای کامرس سرگرمیاں،سبھی انڈسٹریل اکائیاں جوابھی فی الحال کھلے ہوئے ہیں اورکھانے کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ سبھی سرکاری دفاترمیں 15؍فیصدافرادی قوت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ممبئی مہانگرعلاقوں کے سبھی پرائیویٹ دفاتر10؍فیصدملازمین کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں کورونامتاثرین کی تعداد1؍لاکھ 64؍ہزارسے تجاوزکرگیاہے۔وہیں ریاست میں اس وباسے فوت ہونے والوں کی تعدادا7ہزار429 ہوگئی ہے۔بتادیں کہ کوروناکے بڑھتے معاملات کے پیش نظرکئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن کوبڑھایاہے۔اس سے پہلے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ریاست میں کوروناکے بڑھتے معاملات کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو31؍جولائی تک کے لئے بڑھادیاہے۔
اس سے پہلے اتوارکوممبئی پولس نے شہرکے باشندوں سے کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لئے تھوڑی تکلیف برداشت کریں اوردوکانوں،سیلونوں میں جانے کے لئے اپنے گھروں سے دوکلومیٹرکے دائرے سے آگے نہ جانے کی اپیل کی تھی۔ایک سینئرپولس اہلکارنے بتایاکہ صرف دفاترجانے یاایمرجنسی حالات میں علاج کرانے کے لئے ہی دوکلومیٹرسے آگے جانے کی اجازت ہوگی۔
یادرہے کہ ایک دن قبل ہی مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کہاتھاکہ 30؍جون کے بعدبھی ریاست میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں جاری رہیں گی۔ٹی وی پرخطاب کے دوران ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکارکرتے ہوئے کہاتھاکہ ریاست میں کوروناوائرس کاخطرہ ابھی بناہواہے۔ٹھاکرے نے کہاکہ معیشت کوپھرسے پٹری پرلانے کے لئے ان لاک کے عمل کوآہستہ آہست نافذکیاجارہاہے۔جسے مشن بیگن اگین کانام دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے بری طرح متاثرممبئی میں ’’جیزدی وائرس‘‘ کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اوراب اسے ریاست کے دوسرے حصوں میں نافذکیاجائے گا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker