ہندوستان

مہنگائی کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعہ کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی،29 ؍ جون ( بی این ایس )
آج کانگریس ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ کانگریس کے کارکن دہلی سے کیرالہ تک ہر جگہ احتجاج کے نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن اور کورونا کے خوف سوشل میڈیا پر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ10 دنوں میں ڈیزل 11 روپے اور پٹرول 9 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔کانگریس ذرائع کے مطابق اس مظاہرے کے لئے گذشتہ 4 روز سے تیاریاں جاری تھیں۔ اسے تین دن تک چھوٹی سطح پر چلایا گیا اور 29 جون کو بیک وقت زمین پر اترا۔ آج صبح 5 بجے سے کانگریس نے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ حامیوں کو متحرک کرکے احتجاج شروع کیا۔کانگریس کی تمام تنظیموں اور عہدیداروں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کا گھیراؤ کریں۔ اس کے لئے کانگریس کے سائبر سیل نے خصوصی مواد بھی تیار کیا ہے۔ اس میں بی جے پی قائدین کے پرانے بیانات، بی جے پی کی حمایت کرنے والے فلمی ستاروں کے بیانات، کارٹونز، ویڈیوز اور ڈیٹا شائع کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے غریب آدمی سے ہر طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker