ہندوستان

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کی نیپال سے اپیل:چین کے جھانسے میں نہ آئیں

نئی دہلی،29 ؍ جون ( بی این ایس )
کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن نے پیر کو نیپال کے لوگوں سے چین کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نیپالیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ چین کی اشتعال انگیز تقریر کی وجہ سے ہندوستان کی طرف سے بدظن نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نیپال ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ مجھے نیپال بہت پسند ہے۔ نیپال ہمارے کنبے کی طرح ہے اور اسی وجہ سے صدیوں پرانا رشتہ برقرار ہے۔اس سے قبل یوپی کے وزیر اعلی یوگی نے نیپال کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کی سیاسی حدود طے کرنے سے قبل تبت کے حشر کو یاد رکھے۔ نیپالی وزیر اعظم اولی اس معاملے پر سخت ناراض تھے اور اسے سیاسی طول دے کر ایک تاریخی غلطی کرتے ہوئے یوگی کو ہی نصیحت دی تھی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker