ہندوستان

پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، پولیس نے متعدد مقامات سے کارکنوں کو حراست میں لیا

نئی دہلی،29 ؍ جون (بی این ایس )
کانگریس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی کے رہنما اور کارکن مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ کانگریس کارکن مرکزی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔دہلی میں آئی پی کالج کے قریب پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبروں کو پولیس نے حراست میں لیا۔کانگریس کارکنوں نے کہا کہ ہمیں دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ اس کے باوجود بھی ہم حکومت کے ذریعہ بڑھائی گئی قیمتوں کی مخالفت اور احتجاج جاری رکھیں گے۔مدھیہ پردیش سے کانگریس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ بہت ہوئی مہنگائی کی مار ، اب کی بار مودی سرکار ،لیکن جب لاک ڈاؤن کے بعد لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے، تب مودی جی عوام پر مہنگائی کے کوڑے مار رہے ہیں۔ملک بھر کے کانگریس کارکن سائیکل چلاکر اور بیل گاڑی پر سوار ہوکرپیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker