ہندوستان

بہار میں سیلاب کا خطرہ :کوسی اور مہانندا سمیت 6 ندیوں نے جون میں پہلی بار خطرے کے نشان پر

پٹنہ ،29 ؍ جون ( بی این ایس )
نیپال کے ترائی علاقوں اور شمالی بہار کے علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے جون میں پہلی بار ندیاں خطرے کے نشان پر چل رہی ہیں ۔ نصف درجن ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئیں ہیں۔ نیپال سے آنے والے ندیوں میں پانی کی مقدار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں سے بہار میں ہورہی بارش سے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ تاہم محکمہ آبی وسائل نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام علاقے محفوظ ہیں۔ حالانکہ تمام بڑی ندیاںکا آبی سطح تیزی سے بڑھ رہا ہے۔عام طور پر ان دریاؤں کے پانی کی سطح جون میں اس سطح پر نہیں رہتی ہے۔ کوسی ورہ کی آبی سطح 20 ہزار کیوسک تک بڑھ گئی ہے۔ گنڈک ندی میں والمیکی نگر بیراج پر 24 گھنٹوں میں 13 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی حکومت ریاست میں دریاؤں کے بڑھتے ہوئے پانی کی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز وزیر اعلی نتیش کمار سے ندیوں کی بڑھتی ہوئی سطح کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعلی نے انہیں صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس پر مرکزی وزیر داخلہ نے بہار کے عوام کے تحفظ کے لئے مرکزی حکومت سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker