ہندوستان

منیش سسودیا نے کہا: جولائی کے آخر تک دہلی میں نہیں ہوںگے5 لاکھ کورونا کے مریض

نئی دہلی،29 ؍ جون ( بی این ایس )
دہلی حکومت نے 31 جولائی تک قومی دارالحکومت میں ساڑھے پانچ لاکھ کورونا مریض ہونے کا اندازہ لگایا تھا۔ لیکن اب دہلی حکومت کو یقین ہے کہ 31 جولائی تک اتنے معاملات نہیں ہوں گے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں صورتحال مزید بہتری ہوگی۔جون کے پہلے ہفتے میں جس طرح ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ 31 جولائی تک دہلی میں 5 لاکھ 50 ہزار مریض ہوں گے، اب اس تعداد تک پہنچنے کا بہت کم امکان ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز دہلی میں کورونا کی حالت اور روک تھام کے بارے میں ایک انٹرویو دیاتھا۔ دہلی حکومت نے امت شاہ کے انٹرویو کا جواب دیا ہے۔ اس کے جواب میں نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے کہاکہ ہمارے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے تمام ایجنسیوں سے مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلی نے فوری طور پر کورونا مریضوں کے لئے کچھ بڑے اسپتالوں میں 40 فیصد بستروں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور جی ٹی بی جیسے بڑے اسپتالوں کو کووڈ اسپتال کے طور پر اعلان کیا۔ دہلی حکومت نے ہوٹلوں کو اسپتالوں میں تبدیل کردیا ہے۔ بستروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ان ہوٹلوں میں تقریبا 3500 بستر تیار کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کا دعوی ہے کہ دہلی میں بستر کی کمی نہیں ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker