ہندوستان

سنگھواڑہ بلاک مکھیا مہاسنگھ کی بیٹھک میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال ،راگھوپور پنچایت کی مکھیا کے شوہر رضاء الدین کے بہیمانہ قتل کی مذمت

وارثین کو سرکاری ملازمت اور 20 لاکھ معاوضے کی مانگ،آل بہار برہمن فیڈریشن کی نئی کمیٹی تشکیل ،آشیش کمار مشرا منی گاچھی بلاک صدر منتخب

جالے:29؍جون (رفیع ساگر؍بی این ایس) سنگھواڑہ بلاک ہیڈکوارٹر میں بلاک مکھیا مہا سنگھ کی بیٹھک لال بابو یادو کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ بیٹھک شروع ہونے سے قبل رامپورہ کے ماہر تعلیم پرمانند چوبے کی ناگہانی موت و منی گاچھی بلاک کے راگھوپور پنچایت کی مکھیا ریحانہ خاتون کے شوہر رضاءالدین کے بہیمانہ قتل پر اظہار تعزیت کرنے کے علاوہ ان کے روح کی تسکین کیلئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس کے بعد مقتول رضاءالدین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر مقتول کے وارثین کو نوکری ، 20 لاکھ روپے معاوضہ و عوامی نمائندوں کے لئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیٹھک کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے بلاک سطحی مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیلاب سے قبل اسکی تیاریوں کو لیکر بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ وہیں مکھیا مہا سنگھ کے صدر احمد علی تمنے کی سربراہی میں سرکل آفیسر سشیل کمار اپادھیائے سے مل کر گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ محروم خاندان کو راحتی رقم کی ادائیگی سمیت ممکنہ سیلاب کے مدنظر انسان و جانوروں کے ادویات کی مکمل فراہمی کے علاوہ ہلاکت خیز کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولیات فراہم کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔آخر میں سیلاب سے قبل تیاری کے طور پر بلاک کے تمام 25 پنچایتوں میں راحتی اشیاء کیلئے سروے کروانے کی مانگ کو بھی اتفاق رائے سے شامل کیا گیا۔بیٹھک میں راجو مکھیا نمائندہ محمد بابر،جہاں آرا پروین،آرتی دیوی ،رنجو دیوی ،سدھیر کانت مشرا،راج کماری دیوی،ویپن کمار جھا ،سوبودھ ساہ،راج کماری دیوی اور امرت کمار چورسیا سمیت کئی مکھیا اور ان کے نمائندے موجود تھے۔
وہیں دوسری جانب منی گاچھی کے ٹٹوار میں آل بہار برہمن فیڈریشن کی بیٹھک دربھنگہ ضلع صدر ڈاکٹر پربھاکر جھا کی موجودگی میں ہوئی جس میں منی گاچھی بلاک ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ نو منتخب عہدیداران کے متعلق ڈاکٹر پربھاکر جھا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آشیش کمار مشر کو بلاک صدر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بلاک ایگزیکیوٹیو کمیٹی میں ابھینو کمار مشر، گولو کو نائب صدر ، سوربھ کمار جھا کو جنرل سکریٹری،پنکج جھا کو وزیر،روشن جھا کو آئی ٹی سیل انچارج،آنند جھا کو ترجمان،مکیش جھا کو سوشل میڈیا انچارج،اور پنکیش جھا کو خزانچی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ موقع پر موجود ڈاکٹر جھا نے نو تشکیل شدہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام برہمنوں کو منظم کرنے کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں کو اس فیڈریشن سے جوڑا جائے گا ۔ وہیں بیٹھک میں نو منتخب ایگزیکیو ٹیو کے علاوہ سجیت چودھری،چندن جھا،رمیش چودھری،وملیش جھا،سنجیو جھا،سورجوالی جھا سمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker