ہندوستان

بہار قانون ساز کونسل انتخابات: جے ڈی یو،آر جے ڈی 3-3 ، بی جے پی 2 اور کانگریس کے ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

پٹنہ ،29؍جون ( بی این ایس )
بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے پارٹی کے تمام امیدواروں نے 9 نشستوں پر بلا مقابلہ جیت حاصل کی ہے۔نامزدگی کی واپسی کی مدت ختم ہوتے ہی قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری بٹیشور ناتھ پانڈے نے با ضابطہ جیت کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب کو جیت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا، تمام امیدوار کی نامزدگی درست پائی گئی۔ 9 ممبران منتخب ہونے کے بعد جدیوکے قانون ساز کونسل میں 23 ، بی جے پی کے 18 ، آر جے ڈی کے 6 ، کانگریس کے تین ، ایل جے پی اور ایچ اے ایم کے ایک ایک اور دو آزاد امیدوار ہیں۔ جے ڈی یو-آر جے ڈی نے قانون ساز کونسل کی 9 نشستوں کے لئے 3-3 ، بی جے پی 2 اور کانگریس 1 امیدوار میدان میں اتار اتھا۔ جے ڈی یو نے غلام غوث ، بھیشما سہنی ، کومود ورما کو ، بی جے پی نے سمراٹ چودھری اور سنجے میوکھ کو نامزد کیا تھا ، آر جے ڈی نے سنیل سنگھ ، فاروق شیخ اور رام بلی سنگھ کو نامزد کیا تھا، جب کہ کانگریس نے سمیر کمار سنگھ کواپنا امیدوار منتخب کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسمبلی میں ممبران کی تعداد کے مطابق ہر ایک کی جیت کی پکی پہلے سے ہی طے تھے ۔ قانون ساز کونسل کی 9 نشستوں کے لئے انتخابات ہونے تھے ، لیکن صرف 9 افراد کی نامزدگی کی وجہ سے یہ انتخاب نہیں ہوسکا۔ اس کے بعد بلا مقابلہ انتخاب کا فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو کسی نے بھی نامزدگی واپس نہیں کی، تو اس صورتحال میں سب کی جیت کا فیصلہ ہوگیا ۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں جیتنے کے لئے کسی امیدوار کو کم از کم 25 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی کسی امیدوار کی جیت کا فیصلہ 25 ممبران اسمبلی کے ووٹ سے ہوتاہے۔ تمام امیدواروں کو ممبرانِ اسمبلی کے مطابق مطلوبہ ووٹ ملنا طے تھا۔خیال رہے کہ اس وقت آر جے ڈی کے 80 ، جے ڈی یو کے 70 ، بی جے پی کے 54 اور کانگریس کے 26 ممبران اسمبلی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker