ہندوستان

غیر ملکی تبلیغی افراد کی وطن واپسی ابھی تک نہیں ہوسکی یقینی

دیوبند،29؍ جون(سمیر چودھری؍بی این ایس)
غیرملکی تبلیغی جماعتیوں کو واپس بھیجنے کے معاملے میں اب وزارت خارجہ کے احکامات پر نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں ، سہارنپور انتظامیہ نے وزارت خارجہ کو مکتوب ارسال کرکے احکامات مانگے ہیں لیکن ابھی تک وزارت خارجہ سے کسی طرح کے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔ سہارنپور ضلع میں 57غیرملکی جماعتیوں کی واپسی کو لے کر کارروائی چل رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔ کرونا وائرس کو پھیلانے پر غیرملکی جماعتیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے ضلع بھر سے 57غیرملکی جماعتیوں کو گرفتار کرکے عارضی جیل میں بھیج دیا تھا جس میں کرغستان، انڈونیشیا، مالی، سیریا، ملیشیا، تھائی لینڈ، سعودی عرب اور دیگر بیرون ملک کے رہنے والے تبلیغی جماعت کے افراد شامل تھے۔ عدالت نے سبھی کو ایک ایک ماہ کی سزا سنائی تھی جس کے بعد 14جون کو سبھی تبلیغی جماعت کے افراد کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا، اب وہ انبالہ روڈ پر واقع ایک وینکٹ ہال میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔سبھی ممالک نے اپنے اپنے تبلیغی جماعت کے افراد کو سونپنے کے لئے انتظامیہ کو مکتوب بھی تحریر کئے تھے ۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ ابھی غیرملکی جماعت کے افراد کو واپس بھیجنے کے لئے وزارت خارجہ سے احکامات طلب کئے گئے ہیں، حکومت کی ہدایت پر ہی آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker