ہندوستان

ہارلے ڈیوڈسن پرچیف جسٹس اروند بوبڑے،قانون کے محافظ نے ہی توڑاقانون، ٹویٹر پریوزرس کارد عمل

نئی دہلی، 29 جون (بی این ایس )
کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں سپریم کورٹ میں صرف اہم مقدمات کی سماعت ہورہی ہے۔ ایسے وقت میں چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڑے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس میں وہ سپر بائک ہارلے ڈیوڈسن پربیٹھے ہوئے دکھائی دیئے۔ اتوار کو شیئر کی گئی یہ تصویر ناگپور میں لی گئی تھی۔تصویر پر لوگوں کے ملے جلے ردعمل دیکھنے کوملے۔ کچھ لوگ اسے اچھابتا رہے تھے ،کہاکہ چیف جسٹس کا یہ انداز فری یا آرام دہ موڈ میں اچھا ہے۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے ان کو گھیرنا شروع کردیا۔ کچھ یہ کہہ رہے تھے کہ انہوں نے ہیلمٹ اور ماسک نہیں پہنا، تاہم موصولہ اطلاع کے مطابق چیف جسٹس بوبڑے نے موٹرسائیکل چلائی نہیں تھی صرف سوار نہیں ہوئے تھے۔ اسے ہارلے کا ایک ڈیلر نے وہاں لے کر آیا تھا، جس پر صرف چیف جسٹس نے تصویر پرکھنچوائی تھی۔ انہوں نے وہاں ماسک پہنا ہوا تھا، صرف تصویر کے لئے ماسک ہٹا دیا تھا۔ 64 سالہ بوبڑے جس بائک پر بیٹھے ہیں اس کاماڈل ہارلے ڈیوڈسن سی وی او 2020 ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ سے شروع ہوتی ہے۔ بوبڑے پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ انہیں بائک کا شوق رہا ہے۔ ان کے پاس بھی پہلے بلٹ بائیک ہواکرتی تھی۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker