ہندوستان

عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت کی اپیل

مسجدوں میں نمازیوں کی تعدادبڑھانے کولیکرآل انڈیاملی کونسل میرٹھ نے کمشنرکومیمورنڈم سونپا

میرٹھ:30؍جون (عفیف اللہ قاسمی؍بی این ایس)کروناوائرس کے چلتے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن کااعلان کیاگیاتھا جوابھی بھی باقی ہے ،لاک ڈاؤن کھلنے کے پہلے نمبرمیں مساجدمیں پانچ نمازیوں ہی کونماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ شاسن پرشاسن کی جانب سے شادی بیاہ پروگرام میں بیس سے پچاس لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی انہی مطالبات کو لیکر آج آل انڈیاملی کونسل میرٹھ نے کمشنری کے ذریعہ وزیراعلی کے نام ایک میمورنڈم دیاہے ،جسمیں نمازیوں کی تعدادکوبڑھانے اورعیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت کے لئے مطالبہ کیاگیاہے ۔اس موقع پر آل انڈیاملی کونسل کے صدرقاری شفیق الرحمن قاسمی نے کمشنری پارک پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بازاربھی تقریباکھول دئے گئے ہیں ،مسجدوں میں لوگ لاک ڈاؤن کاکے احکامات پرعمل کرتے ہوئے جیسے ماسک لگاکرمسجدوں میں آنا،سینی ٹائز کااستعمال کرنااورتھوڑافاصلہ بنائے رکھنے کے ساتھ نماز پڑھنے کوتیارہیں ،انہوںنے کہاکہ صرف پانچ لوگوں کے مسجدمیں نماز پڑھنے اوردوسری بڑی تعدادکے نہ پڑھنے پر مسلم سماج میں کافی پریشانی ہے ،اسلئے تعدادبڑھاکرپریشانی دورکی جائے ،نیزانہوںنے کہاکہ یکم اگست کوعیدالاضحی ہوسکتی ہے جسکے لئے مسلم سماج کے لوگوں کوقربانی کے لئے جانوروں کی ضرورت ہوگی اسلئے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ قربانی کرنایہ ہمارامذہبی فریضہ ہے اس لئے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت میں آسانی کی جائے اورمیرٹھ میں جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے ترنگاگیٹ نوچندی گراؤنڈ ،کی اجازت دی جائے تاکہ یہاں کے لوگ سہولت کے ساتھ قربانی کے جانورخریدسکیں ہم آپ کے بہت شکرگزارہونگے ۔
اس موقع پر مولاناعازم ندوی،چودھری سرتاج ایڈوکیٹ ،ریاست علی ایڈوکیٹ ،مولاناعلی رضا، مولاناعریض الدین ،مولاناشہزاد قاسمی ،مولاناتنظیم ندوی ،قاری عفان قاسمی وغیرہ موجودتھے ۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker