ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی 40 سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی: عارف کمال

مدھوبنی:30؍جون ( عنایت اللہ ندوی؍بی این ایس ) ویکاس شیل انسان پارٹی کے قومی نائب صدر و قومی ترجمان محمد عارف کمال نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020کے اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی ٤٠ سیٹ پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی، کیوں کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر کی آر جے ڈی سے سیٹوں کے تقسیم کو لیکر گفت و شنید ہو چکی ہے، مزید یہ بھی امید ہے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی سرکار بنتی ہے تو نائب وزیر اعلی ہماری ہی پارٹی سے ہوگا، انہوں نےنمائندہ سےمزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو مہاگٹھ بندھن کے سب سے بڑے نیتا ہیں اور آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے، لہذا لالو پرساد یادو جی جس کے سر پر ہاتھ رکھ دینگے وہی وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کی کرسی پر براجمان ہو سکیں گے، آخر میں عارف کمال نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک عزیز میں کرونا وائرس جیسی مہلک وبا پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر عام انسان پریشان حال ہے ایسے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عام عوام پر سیدھا ظلم ہے، اسی کے ساتھ انہوں نےتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ اس سے مہنگائی اور افراط زر میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker