مسلم دنیا

فرانس میں الحاق کے خلاف زبردست مظاہرے

آن لائن نیوزڈیسک
اگلے ماہ فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے اسرائیل کے منصوبے کے خلاف ہفتے کے روز متعدد فرانسیسی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔سینکڑوں کی تعداد میں مظآہرین نے پیرس ، لیون، اسٹراسبرگ، سینٹ-ایٹین، مونٹ پیلئیراور مارسیل کے شہروں میں ریلیاں نکالیں اور اسرائیلی اقدام کو مسترد کردیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور بینر اٹھائے جن پر “آزاد فلسطین ” اسرائیل کا بائیکاٹ کریں” اور “الحاق نامنظور” جیسے نعرے درج تھے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کواس  منصوبے سے  پیچھے ہٹنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کرے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker