Baseerat Online News Portal

ایران پر عائد اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی جائے: سعودی عرب

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی عر ب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندیوں میں مزید توسیع کی جائے۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ایران دنیا بھر میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرنےوالوں میں سرفہرست ہے ‘۔
امریکی مندوب برین ہوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ’ایران دنیا بھر میں ڈرگس ڈیلرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے‘۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’ اگر ایران سے اسلحہ قانون کے تحت عائد پابندی اٹھا لی گئی تو اس کی کارروائیاں مزید سنگین ہو جائیں گی۔ ایران ہمیشہ سے دہشتگرد تنظیموں جن میں حزب اللہ اور حوثی شامل ہیں کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ’ اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو 1659 بار نشانہ بنایا جاچکا ہے‘۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ ’ہم نے ایران کے مجرمانہ افعال کے شواہد اور ثبوت امریکی مندوب برائن ہوک کو پیش کیے ہیں جو اس نے یمن میں اب تک کیے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو اسلحہ نہ دینے کے بارے میں کام کریں گے‘۔
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے امریکی مندوب برائن ہوک کو ایرانی میزائل جو حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر داغے گئے تھے کو بھی دکھائے ہیں۔

You might also like