Baseerat Online News Portal

وکاس سیل پارٹی ٤٠ سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی   بہار اسمبلی انتخابات میں گٹھ بندھن سے سیٹوں کو لے کر گفت و شنید کا سلسلہ جاری: عارف کمال

وکاس سیل پارٹی ٤٠ سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی

بہار اسمبلی انتخابات میں گٹھ بندھن سے سیٹوں کو لے کر گفت و شنید کا سلسلہ جاری: عارف کمال

مدھوبنی- ۳۰/دسمبر: وکاس سیل انسان پارٹی کے قومی نائب صدر و قومی ترجمان محمد عارف کمال نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٢٠٢٠ء کے اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی ٤٠ سیٹ پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی، کیوں کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر کی آر جے ڈی سے سیٹوں کے تقسیم کو لیکر گفت و شنید ہو چکی ہے، مزید یہ بھی امید ہے کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی سرکار بنتی ہے تو نائب وزیر اعلی ہماری ہی پارٹی سے ہوگا، انہوں نے مزید نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو مہاگٹھ بندھن کے سب سے بڑے نیتا ہیں اور آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے، لہذا لالو پرساد یادو جی جس کے سر پر ہاتھ رکھ دینگے وہیں وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کی کرسی پر براجمان ہو سکیں گے، عارف کمال نے مزید کہا کہ اس وقت ملک عزیز میں کرونا وائرس جیسی مہلک وبا پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر عام انسان پریشان حال ہے ایسے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عام عوام پر سیدھا ظلم ہے، اسی کے ساتھ انہوں نےتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کیا جائے کیونکہ اس سے مہنگائی اور افراط زر میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

You might also like