Baseerat Online News Portal

درجنوں یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی

آن لائن نیوزڈیسک
مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے پولیس کے پہرے میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کار مقدس مقام کے مشرقی حصے پر واقع مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آباد کاروں نے پولیس کے پہرے میں  تلمودی رسومات ادا کیں جب قابض اسرائیلی فوجیوں نے مسلمان نمازیوں کو اپنے مقدس مقام میں داخل ہونے روک دیا۔یہودی آباد کار تقریبا روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں اور پولیس کی حفاظت میں پر آزادانہ طور پر اپنی رسومات ادا کرتے ہیں۔

You might also like