Baseerat Online News Portal

غرب اردن کے الحاق کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل میں مشورہ جاری

آن لائن نیوزڈیسک
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقے پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے منصوبے پر امریکا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان صلاح مشورہ جاری ہے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی انتظامیہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے حوالے سے تل ابیب کے ساتھ صلاح مشورہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکا اوراسرائیل کے درمیان ٹھوس اور مثبت بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی  آفی برکوفیٹچ نے چند روز قبل بھی غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے پرعمل درآمد کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

You might also like