Baseerat Online News Portal

کانپور انکاؤنٹر :مخبری کے شک میں چوبے پور تھانہ انچارج معطل،ایس ٹی ایف بھی کرے گی پوچھ گچھ

کانپور،4؍جولائی( بی این ایس )
اترپردیش کے کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کی بدنام زمانہ وکاس دوبے کے ذریعہ ہلاکت کے معاملہ میں ، چوبے پور پولیس اسٹیشن کے تھانہ انچارج ونے تیواری کا کردار مشکوک سمجھا گیا تھا۔ بیکروں گاؤں اسی تھانہ کے تحت آتا ہے ۔اب ونے تیواری کو مخبری کے شبہ میں معطل کردیا گیا ہے۔ دراصل ، بلہور سی او کی سربراہی میں شیوراج پور ، چوبے پور اور بٹھور تین تھانہ کی پولیس وکاس دوبے کے گھر گئی تھی۔ پولیس ٹیم کے پہنچنے پر ’بدمعاشوں‘ نے چھتوں سے فائرنگ شروع کردی، جس میں اے کے ۴۷؍ کا بھی استعمال کیا گیا۔ انکاؤنٹر کے دوران چوبے پور پولیس تھانہ انچارج ونے تیواری سب سے پیچھے تھا اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی دو دن پہلے ، وکاس دوبے نے چوبے پور تھانہ انچارج کے سربراہ سے ہاتھا پائی کی تھی۔ تھانہ انچارج کے کردار کو مشکوک سمجھتے ہوئے اعلیٰ حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیںاور تاحال ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

You might also like