Baseerat Online News Portal

کورونا وباء کے دوران ڈی ایم کی خدمات قابل ستائش،مدرٹریسا فائونڈیشن نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ کو دیا کو کورونا مجاہد کا عزاز

دیوبند:4؍ جولائی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سماجی تنظیم مدرٹریسا فائونڈیشن کی جانب سے سہارنپور ڈی ایم کو کووڈ19-کی مہلک وبا، نافذ لاک ڈائون اور پورے ضلع میں آئیسو لیشن وارڈ اور کورینٹائن مراکز پر بہتر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں کورونا مجاہد کے طور پر اعزاز سے نوازاگیا۔ ہندومسلم بھائی چارہ سمیتی کے صدر سلیم قریشی کی قیادت میں مدرٹریسا فائونڈیشن کے عہدیداران وکارکنان کے ایک وفد نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد طارق نے مدرٹریسا فائونڈیشن کامختصر تعارف پیش کیا اور کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے آپ نے کورونا جیسی مہلک وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے، نافذ لاک ڈائون پر بہترطریقہ سے عمل کرانے نیز کورینٹائن مراکز میں داخل کورونا متأثرین کی بروقت اور بہتر دیکھ بھال کا جو نظم قائم کیا اسکی وجہ سے پورے ضلع میں جان لیوا مہلک وبا پر بہتر طریقہ سے قابو پایاجاسکا۔ بعدازاں سلیم قریشی، محمد طارق، اسماعیل قریشی اوردیگر نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ کو سپاس نامہ پیش کرکے اور شال اوڑھاکر اعزاز سے نوازا اور ایک ہزارماسک بھی پیش کئے۔ وفد کے ارکان کے ساتھ موجودہ سہارنپور جمعیۃ یوتھ کلب کے کنوینر اسماعیل قریشی نے بھی لاک ڈائون کے دوران ڈی ایم اکھلیش سنگھ کے بہترین نظم و نسق کی ستائش کی اور عوام سے اپیل کی کہ ابھی کورونا وائرس کے خطرات کم نہیں ہوئے ہیں اسلئے احتیاط برتیں اورضرورت کیلئے ہی گھروں سے باہر نکلیں ، حکومت نیز محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائڈ لائن پر عمل کریں۔ مذکورہ وفد نے ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا سے ملاقات کی اور انھیں پھولوں کاگلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس دوران ڈاکٹر رائو شارق علی، انجینئر عبدالباری اور کلیم قریشی وغیرہ موجودرہے۔

You might also like