Baseerat Online News Portal

مہاراشٹر حکومت میں کوئی تنازعہ نہیں ہے: تھوراٹ

ممبئی6جولائی(بی این ایس )
شیوسیناکے پانچ کونسلروں کی احمد نگر ضلع میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شمولیت کے دو دن بعد مہاراشٹرا کے وزیر محصول اور ریاستی کانگریس کے صدر بالاصاحب تھوراٹ نے پیرکوکہاہے کہ حکمراں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔تھوراٹ نے یہ بھی کہاہے کہ کوویڈ۔19کی وباکے دوران وزراء کے لیے گاڑیاں خریدنے کی مجوزہ خبریں نامکمل معلومات پرمبنی ہیں۔گذشتہ ہفتے پونے ضلع کے بارامی میں پرمر سے تعلق رکھنے والے پانچ شیوسیناکونسلرنائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں این سی پی میں شامل ہوئے۔جب تھوراٹ سے پوچھاگیاتوانھوں نے کہاہے کہ اگھاڑی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کچھ لوگ تنازعہ کاانتظارکر رہے ہیں۔ وہ اس طرح کی مہموں میں مصروف ہیں۔ لیکن اس (مہم) سے زیادہ کچھ نہیں ہوا۔ اتحادمضبوط اورمتحدہے۔شیوسینا،این سی پی اورکانگریس ادھوٹھاکرے کے زیرقیادت حکومت کے تین اجزاہیں۔جب اپوزیشن نے وزیروں کے لیے گاڑیاں خریدنے کی تجویزپرگھیراتوتھوراٹ نے کہاہے کہ یہ خبرنامکمل معلومات پر مبنی ہے۔تھوراٹ نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم نے گاڑیوں کی خریداری کی تجویزپیش کی تھی جوانتظامیہ کے بہترکام کرنے کویقینی بناناضروری ہے ۔لیکن جوخبریں سامنے آئیں وہ نامکمل معلومات پرمبنی تھیں۔چھے گاڑیوں کوخریدنے کی تجویزتھی لیکن صرف ایک ہی گاڑی کومنظورکیاگیا۔

You might also like