Baseerat Online News Portal

القدس میں فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری

آن لائن نیوزڈیسک
قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں۔العیسویہ میں فلسطینیوں کی فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابو الحمص نےکہا کہ القدس میں فلسطینی بلدیہ کے عملے نے اسیر سامر العیساوی، رافت العیساوی اور دیگر فلسطینیوں کے 30 گھروں اور دیگر املاک کو مسمار کرنے نوٹس جاری کیے ہیں۔اسرائیلی بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے القدس میں متعدد زیر تعمیر عمارتوں پر دھاوا بولا اور ان کی تصاویر اتار کر ساتھ لے گئے۔

You might also like