Baseerat Online News Portal

کورانٹائن سینٹروںمیں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف

دیوبند،7؍جولائی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
کورونا انفیکشن کے دوران گزشتہ 100دنوں سے بھی زائد عرصہ سے دیوبند میں چلنے والی ’’ان پورنا رسوئی ‘‘ چلانے والے ذمہ داران کی جانب سے کووڈ19-کی روک تھام میں معاونت کرنے والے اساتذہ کواعزازات سے نوازاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیوبند کے جنتاہرن شیومندر کے احاطہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران رسوئی چلانے والی ریکھاشرما نے بتایا کہ لاک ڈائون کے اعلان کے ساتھ ساتھ ہی انھوں نے رسوئی کاآغاز کردیاتھا۔ انھوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں رسوئی کے ذریعہ سے اور اصحاب خیر کے تعاون سے غریبوں، بے سہاراافراد اور ضرورتمندوں تک کھانا تیارکرکے پہنچایاگیا۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ نے کورنٹائن سینٹروں میں نہایت مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دے کر کورونا جیسی مہلک وبا کے خلاف جنگ میں نہایت اہم رول اداکیاہے۔ اس لئے ایسے تمام اساتذہ کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کااعتراف نیزانھیں اعزاز سے سرفراز کرنا نہایت ضروری ہے۔ بعدازاں کورنٹائن مراکز پر اپنی ڈیوٹی اور شاندار خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو توصیفی اسناد دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیاگیا۔ اس موقع پر وجاہت شاہ، عبداللہ عثمانی اور نجم صدیقی نے اساتذہ کو اعزاز سے نوازنے کے لئے ان پورنا رسوئی چلانے والی ذمہ داران شخصیات کا شکریہ اداکیا۔ اور نہایت مشکل وقت میں رسوئی کے ذریعہ بھوکے لوگوں تک کھانا پہنچانے کے لئے رسوئی کے ذریعہ خدمات انجام دینے والوں کے خدمت خلق کے جذبہ کی ستائش کی۔ پروگرام کے دوران توصیف احمد، ڈاکٹرنوید اور اسعد صدیقی نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد صابر صدیقی نے انجام دیئے۔ پروگرام کے دوران خورشید احمد، مہادیوسنگھ راجا وت، راہل والمیکی، نوشاد عرشی اور شاہ فیصل وغیرہ موجودرہے۔

You might also like