Baseerat Online News Portal

یہ رشتہ کیاکہلاتاہے؟یوگی آکربتائیں،6برسوں میں پہلی بار’وکاس ‘سامنے آیا

امیٹھی7جولائی(بی این ایس )
اترپردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد وکاس دوبے اب سیاسی میدان کا مرکزبن گیاہے۔ کانگریس کے ایم ایل سی دیپک سنگھ نے منگل کے روزایک بڑے بیان میں کہاہے کہ کانپور ،بدنام زمانہ بھارتیہ جنتاپارٹی کاوکاس بن چکاہے ۔ دیپک سنگھ نے مزیدکہاہے کہ پچھلے تین سالوں میں ، ملک اور ریاست میں پچھلے تین سالوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی،اور اتنے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کانپور کا بدنام زمانہ وکاس کوبھی سرکارتلاش نہیں کرپارہی ہے ۔انھوں نے کہاہے کہ آپ سے کیسے ملاقات ہوئی؟ اترپردیش میں طرح طرح کے چرچے ہوتے ہیں ، لوگ مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں۔ آخر حکومت کو آکر یہ بتانا پڑے گا کہ وکاس دوبے کے پیچھے کون سے لوگ ہیں۔ حکومت کے کون کون سے اراکین اسمبلی ، کن لیڈروں اور کون سے وزراء نے اسے تحفظ فراہم کیاہے؟انھوں نے مزید کہاہے کہ وہ تصاویر جو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ آفس کے افسران اوران کے رشتے داروں کے درمیان کیاتعلقات ہیں؟ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کو عوامی طور پر کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ جس طرح سے وکاس دوبے کے واقعے سے پوری ریاست پریشان ہے ، وہ خوفناک ہے۔ وزیراعلیٰ کو خود آکر لوگوں کویہ بتانا پڑے گا کہ وکاس دوبے کے رابطے کیا ہیں؟ وکاس دوبے کی گرفتاری کب تک ہوگی۔ اترپردیش کب تک جنگل راج سے نجات پائے گا؟ایم ایل سی دیپک سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ یہ رشتہ کیاکہلاتاہے؟

You might also like