Baseerat Online News Portal

فیس بک پر دوستی کرکے ایمس کی نرسنگ افسر کے ساتھ 34 لاکھ کی دھوکہ دہی، ملزم گرفتار

نئی دہلی: 7 جولائی (بی این ایس )
کورونا جاں باز سے شادی کے نام پر 34 لاکھ روپے دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو آندھرا پردیش کے وجے واڑا سے گرفتار کیا، جس کا نام محمد صادق ہے۔ الزام ہے کہ محمد صادق نے فیس بک کے ذریعے ایمس کی نرسنگ آفیسر کو اپنے جال میں پھنسایا اور شادی کا لالچ دے کرلاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی۔ متاثرہ خاتون ایمس میں نرسنگ افسر ہے۔جنوبی ضلع کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ 5 مارچ کو ایمس نرسنگ آفیسر نے شکایت کی کہ ان کے سات ایک شخص نے 34 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ شکایت کے مطابق یکم مارچ 2018 کو نرسنگ آفیسر کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی، جومحمد صادق عمران نامی شخص نے بھیجا تھا۔ کچھ دیر بعدافسر نے فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرلی۔ دونوں کے درمیان چیٹنگ شروع ہوئی اور اچھی دوستی قائم ہوگئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ افسر نے اپنی شکایت میں یہ بھی بتایا کہ دوستی کے بعد دونوں کے درمیان فون پر بات چیت شروع ہوئی اور ملاقات بھی شروع ہوگئی۔ اس دوران محمد صادق متاثرہ کو گھمانے لداخ کے لیہ بھی لے گیا۔ اس نے متاثرہ کو بتایاتھا کہ وہ ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شکایت کنندہ کے مطابق محمد صادق نے اسے شادی کے لئے تیارکرلیا تھا۔ صادق نے شکار کو اپنے جال میں اتنا پھنسا لیا تھا کہ اس نے اس پر بہت زیادہ اعتماد کرنا شروع کردیا۔ صادق نے متاثرہ کو بتایا کہ وہ شادی سے پہلے ایک ہوٹل کھولنا چاہتا ہے، لیکن اسے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ اس نے اپنے الفاظ میں پھنساکر متاثرہ سے قریب 34 لاکھ روپے کی رقم وصول کرنے کے بعد متاثرہ سے بات کرنا تقریباروک دیا اور اس کے فون کالز بھی اٹھانا بند کریا۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ ملزم وجے واڑا آندھرا پردیش کا رہائشی ہے، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

You might also like